حکومتِ سندھ نے گاڑیوں اور جائیداد پر ٹیکس میں 25 فیصد رعایت دے دی


کراچی: سندھ حکومت نے  گاڑیوں، جائیداد پر عائد ٹیکس اور پروفیشنل ٹیکس میں 25 فی صد رعایت دینے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ 

محکمہ ایکسائز سندھ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پروفیشنل ٹیکس میں دی گئی یہ رعایت 3ماہ کےدوران ہوگی ۔ اس کے علاوہ پراپرٹی ٹیکس میں بھی3ماہ کیلیے25فیصدرعایت دی گئی ہے جس کا اطلاق تمام منقولہ جائیداد پرہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق موٹروہیکل ٹیکس میں بھی 25 فی صد رعایت کا اعلان کیا گیا ہے۔ ٹیکس میں رعایت تمام کمرشل گاڑیوں پرہوگی۔ علاوہ ازیں آئندہ تین ماہ کے لیے سندھ انٹرٹینمنٹ ڈیوٹی معاف کردی گئی ہے جس کا اطلاق پارکس، سنیما ودیگرتفریحی سرگرمیوں پر ہوگا۔


اپنا تبصرہ لکھیں