MeAt20؛ ہمایوں سعید کی تصویرپرمداحوں کے مزاحیہ تبصرے


کراچی: ٹوئٹرپر13 اپریل کو شروع ہونے والے Me At 20  چیلنج ٹرینڈ میں شوبز فنکاربہت دلچسپی سے حصہ لینے میں مصروف ہیں۔

سوشل میڈیا پرMe At 20 چیلنج ٹرینڈ خوب مقبول ہورہا ہے جس میں شوبز فنکاربڑھ چرح کر حصہ لے رہے ہیں تاہم جب ہمایوں سعید نے اپنی 20 سال کی عمر میں لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تو مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے گئے۔

چیلنج کو قبول کرتے ہوئے پاکستان کے مایہ ناز اداکار ہمایوں سعید نے بھی اپنی ایک ایسی تصویر شیئر کی جس میں وہ 20 سال کے ہیں۔

اداکارکی جانب سے شیئرکی جانے والی تصویرپرمختلف تبصرے کیے جارہے ہیں۔ اداکار کے بہت سے مداحوں نے ان کی خوب تعریف کی اورکہا کہ وہ پہلے سے اب زیادہ خوب صورت ہیں۔

تاہم کچھ مداحوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ شیئر کرائی گئی تصویر میں کہیں سے بھی 20 سال کے لگ ہی نہیں رہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’اولڈ ازگولڈ‘ جب کہ دوسرے صارف نے ان کے معروف ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ میں بیٹے کا کردارادا کرنے والے شیس گل سے متعلق کہا کہ لگتا ہے رومی جوان ہوگیا ہے، بالکل دانش پہ گیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں