کورونا وائرس انسانی تخلیق اور تعلق 5G ٹیکنالوجی سے ہے: عامر خان


پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان بھی یہ مانتے ہیں کہ کورونا وائرس انسان نے تخلیق کیا ہے اور اس کا تعلق فائیو جی ٹیکنالوجی سے ہے۔

یاد رہے کہ سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ پر کچھ سازشی نظریات زیرگردش ہیں جن میں کچھ میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ کورونا وائرس انسان نے ہی تخلیق کی جب کہ کچھ لوگوں کو ماننا ہے کہ یہ 5G موبائل ٹیکنالوجی کی وجہ پھیل رہا ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کو انسانی تخلیق قرار دینا یا اسے فائیو جی سے منسلک کرنا ‘سراسر بکواس’ اور حیاتیاتی طور پر ناممکن ہے۔

لیکن اس کے باوجود ان نظریات کے ماننے والے دنیا بھر میں موجود ہیں۔

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کورونا وائرس سے متعلق خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو گھروں میں بند کرکے فائیو جی کے ٹاورز لگائے جارہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہوسکتا ہے کہ حکومت نے آبادی کنٹرول کرنے کے لیے کورونا وائرس پھیلایا ہو کیونکہ یہ بڑی عمر والوں کے لیے زیادہ خطرہ ہے۔

Naila Inayat नायला इनायत

@nailainayat

“Coronavirus hasn’t come from China it is a man-made disease designed to kill the elderly and lower population levels.” Amir Khan is a postdoctoral WhatsApp researcher at the Zaid Hamid School of Conspiracy Sciences.

Embedded video

309 people are talking about this

عامر خان نے کہا کہ انہیں اس بات پر یقین نہیں کہ یہ وائرس چین سے پھیلا اور اس وبا کی وجہ چمگادڑ یا دوسرے جانور بنے۔

یاد رہے کہ باکسر عامر خان سے قبل ہالی وڈ اداکار ووڈی ہیرلسن نے بھی اس سازشی نظریے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا جس پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔


اپنا تبصرہ لکھیں