نوشین جاوید امجد چیئرپرسن ایف بی آر تعینات


اسلام آباد: گریڈ 22 کی افسر نوشین جاوید امجد کو چیئرپرسن ایف بی آر تعینات کردیا گیا۔

حکومت نے ان لینڈ ریونیو سروس کی افسر نوشین جاوید امجد کو چیئرپرسن ایف بی آر تعینات کردیا ہے اور وفاقی کابینہ نے گریڈ 22 کی افسر نوشین جاوید امجد کی چئیرمین ایف بی آر تعیناتی کی منظوری بھی دیدی ہے۔

خیال رہے ایف بی آر کے سابق چیئرمین شبر زیدی پہلے سے ہی غیر معینہ مدت کے لیے رخصت پر تھے اور شبر زیدی کی بطور چیئرمین اعزازی تقرری بھی فوری طور پر ختم کردی گئی ہے۔

چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی کی رخصت کے باعث نوشین جاوید امجد قائمقام چیئر پرسن ایف بی آر کام کررہی تھیں اور اب انہیں ممبر ایڈمن سے تبدیل کرکے ریگولر طور پر چئیرمین ایف بی آر لگایا گیا گیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں