پاکستانی گلوکار سلمان احمد میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہو گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز نے علامات دیکھ کر کورونا وائرس کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
سلمان احمد کا مزید کہنا تھا کہ مجھے ہلکی کھانسی ہوئی، میں بار بار اپنے ہاتھ دھورہا ہوں، سلمان احمد نے اپنے مداحوں سے بھی دعا کی اپیل کی ہے۔
Friends,The bad news first: according to my doc Ibelli , I’m probably #COVID19 positive.will test soon. The good news is that I have mild flu like symptoms. I’m self quarantining in NY, washing my hands regularly, inhaling steam,drinking warm fluids.Thank you 4 your prayers
انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے خود کو آئسولیٹ کرنے کا بھی مشورہ دیا ہے، امریکہ میں کوروناوائرس کا ٹیسٹ بہت مشکل سے ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ گلوکار سلمان احمد ان دنوں نیویارک میں اپنے گھر میں مقیم ہیں۔