وسیم اکرم شین وارن کی پاکستان بیسٹ الیون کے کپتان مقرر


سابق آسٹریلوی کرکٹر شین وارن نے وسیم اکرم کو پاکستان کی بیسٹ الیون کا کپتان مقرر کیا ہے۔

معروف لیگ اسپنر نے پاکستان کے ان گیارہ بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے جن کے خلاف وہ کھیلے۔ ان کی منتخب کردہ پلینگ الیون میں عامر سہیل، سعید انور، یونس خان۔ محمد یوسف۔ انضمام الحق، معین خان۔ وسیم اکرم. ثقلین مشتاق، مشتاق،احمد، شعیب اختر اور وقار یونس شامل ہیں۔

شین وارن نے سعید انور کو ورلڈ کلا س اوپنر قرار دیا ہے جب کہ محمدیوسف اور انضمام کی بھی بہت تعریف کی ہے۔ شین وارن کے مطابق شعیب اختر جیسا تیز ترین بولر نہیں پایا۔ وسیم اکرم  بہترین سوئنگ کے مالک زبردست بولر تھے۔


اپنا تبصرہ لکھیں