اسلام آباد: ملک میں گزشتہ ماہ (مارچ) کے دوران مہنگائی کی شرح میں 2.2 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جبکہ مارچ میں فروری کی نسبت مہنگائی کی شرح 12.4 فیصد سے کم ہو کر 10.2 ہو گئی البتہ سالانہ کی بنیاد پر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
اس حوالے سے پاکستان بیورو شماریات کی جانب سے جاری ماہانہ اعدادوشمار کے مطابق فروری کی نسبت مارچ میں مہنگائی کی شرح10.2 فیصد رہی جبکہ فروری میں مہنگائی کی شرح 12.4 فیصد تھی، رپورٹ کے مطابق سالانہ کی بنیاد پر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، مارچ 2020 میں گزشتہ سال مارچ کی نسبت پیاز 92 فی صد اور مختلف دالیں 47 سے 70 فیصد تک، آلو 105 فیصد مہنگے ہوئے، سالانہ کی بنیاد پر گیس 55 فیصد مہنگی ہوئی۔
ایک سال میں مصالحہ جات 27 فیصد مہنگے، جبکہ گزشتہ سال مارچ کی نسبت خوردنی تیل 27 فیصد اور ایل پی جی بھی 19 فیصد مہنگی ہوئی، بیور شماریات کے مطابق گزشتہ سال مارچ کی نسبت ٹماٹر 71 اور بجلی کے نرخ 14 فیصد سستے ہوئے ہیں۔