پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی مثبت رجحان رہا اور کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 29 ہزار505 کی سطح پر بند ہوا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج 100 انڈیکس میں 273 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور مارکیٹ 29 ہزار 505 کی سطح پر بند ہوئی۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس نے 776 پوائنٹس کے بینڈ میں کاروبار کیا اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج 19کروڑ شیئرز کےسودے 6.69ارب روپے میں طے ہوئے۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 47 ارب روپے اضافےسے 5668ارب روپے ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹ کی طرح پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی گذشتہ کئی دنوں سے شدید مندی کا رجحان تھا۔
تاہم کل اور آج پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں استحکام دیکھا گیا، کاروبار کے دوران مجموعی طور پر مثبت رجحان برقرار رہا ۔