متاثرہ افراد کیلیے جوزبٹلر کی ورلڈ کپ شرٹ نیلام ہوگی


لندن: انگلش کرکٹر جوز بٹلر نے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مدد کیلیے ورلڈ کپ فائنل میں استعمال کردہ شرٹ کو نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

انگلش کرکٹرجوز بٹلر نے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مدد کیلیے ورلڈ کپ فائنل میں استعمال کردہ شرٹ کو نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ وہ رائل برامپٹن اور ہیرفیلڈ اسپتال چیریٹی کیلیے اپنی شرٹ کو نیلام کرنے جارہے ہیں، ان اداروں نے گذشتہ دنوں لوگوں سے آلات خریدنے کیلیے عطیات کی اپیل کی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں