عمر اکمل کا اینٹی کرپشن کوڈ پر عائد فرد جرم کو چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ


ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے  اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر ملنے والے نوٹس آف چارج (فرد جرم ) کو چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو سے قبل بکی کی جانب سے رابطہ کرنے پر عمر اکمل نے قواعد کے مطابق پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کو آگاہ نہیں کیا تھا ۔

عمر اکمل کی جانب سے اپنی غلطی کے اعتراف کے بعد پی سی بی نے 20 مارچ کو عمر اکمل پر اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر فردجرم عائد تھی۔

ذرائع کے مطابق عمر اکمل نے پی سی بی کی جانب سے  نوٹس آف چارج کا جواب پی سی بی کو بھجوا دیا ہے اور اسے چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ اب عمر اکمل کا معاملہ اینٹی کرپشن ٹریبونل کے بجائے  ایگریڈ سینکشنز کے تحت نمٹایا جائے گا جس کی وجہ سے عمر اکمل کو اب کم سے کم سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔

 عمر اکمل نے بکی کی جانب سے رابطوں اور پیشکشوں کے بارے میں بروقت آگاہ نہ کرنے کی غلطی کو تسلیم کیا ہے اور کرکٹر کو پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ 4.2.2کی دو بار خلاف ورزی پر چارج کیا گیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں