ترکی کے فٹبال ورلڈ کپ ہیرو کورونا وائرس کا شکار


کورونا وائرس سے دنیا بھر کی طرح تکی بھی متاثر ہوا ہے اور ترکی کے سابق فٹبالر رستو رجبر کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترکی قومی فٹبال ٹیم کے سابق گول کیپر کی بیوی نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شوہر کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں، میری بیٹی اور میرے بیٹے کا کورونا کا ٹیسٹ منفی آیا ہے لیکن میرے شوہر کا ٹیسٹ مثبت آیا اور وہ ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں ہیں۔

تٓرستو کو سب سے زیادہ 120 انٹرنیشنل میچوں میں ترکی کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے اور ان کی بدولت ترکی کی ٹیم 2002 کے ورلڈ کپ میں سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب رہی تھی۔

46سالہ رتسو نے کچھ وقت مشہور ہسپانوی کلب بارسلونا میں بھی خدمات انجام دیں اور وہ 2012 میں ہر طرح کی فٹبال سے ریٹائر ہو گئے تھے۔

انہوں نے ایک دہائی سے زائد عرصے تک مشہور ترک فٹبال کلب فینرباچی کے لیے بھی خدمات انجام دیں جبکہ انہوں نے پانچ سال بیسکتاس کے ساتھ بھی گزارے۔

فینرباچی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رستو کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم قومی ٹیم کے سابق گول کیپر کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں، ہم ان کی جلد از جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔

بارسلونا نے بھی اپنے سابق اسٹار فٹبالر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

فٹبالر کی اہلیہ اسلی رجبر نے کہا کہ میرے شوہر ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں ہیں اور ہمیں ان سے ملنے کی اجازت نہیں، یہ ایک مشکل وقت ہے اور ہم سب ان کی جلد صحتیابی کے لیے خدا سے دعا کرتے ہیں۔

یاد ہرے کہ ترکی میں اب تک وائرس سے کم از کم 108افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 7ہزار سے زائد لوگوں کے وائرس سے متاثرہ ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ رستو کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے واحد فٹبالر نہیں بلکہ اس سے قبل یوونٹس کی نمائندگی کرنے والے ارجنٹینا کے مشہور فٹبالر پاؤلو دیبالا بھی وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔

مشہور ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ کے سابق صدر لورینزو سانز کورونا وائرس کے سبب 76سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔.

یاد رہے کہ چین کے شہر ووہان سے جنم لینے والے کورونا وائرس سے دنیا بھر میں اب تک 34ہزار افراد ہلاک ہوں چکے ہیں۔

ملک میں تین ہزار ہلاکتوں کے بعد چین وائرس پر قابو پانے میں کامیاب رہا لیکن اس کے بعد یہ وائرس مشرق وسطیٰ خصوصاً یورپ اور امریکا میں ہزاروں ہلاکتوں کا سب بن رہا ہے۔

اب تین اٹلی میں سب سے زیادہ 10ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں جبکہ اسپین، امریکا میں بھی مرنے والوں کی تعداد ہزاروں میں پہنچ چکی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں