دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 لاکھ سے تجاوز کرگئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 لاکھ سے تجاوز کرگئی


کورونا وائرس سے دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 6 لاکھ سے تجاوز کرگئی جب کہ 27 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

دنیا میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا، 199 ممالک میں پھیل جانے والے اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے جب کہ ایک لاکھ 33 ہزار سے زیادہ افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ چین اور اٹلی کے بعد امریکا وباء کا نیا مرکز بن  رہا ہے جہاں کورونا کے  ایک لاکھ ایک ہزار سے زیادہ  مریض سامنے آئے ہیں جب کہ 1600 سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔

اٹلی میں کورونا سے مزید ہلاکتیں سامنے آئی ہیں، جہاں 919 افراد  ایک ہی دن میں زندگی کی بازی ہارگئے جس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 9 ہزار سے بھی بڑھ چکی ہے جب کہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 86 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

برطانیہ میں بھی مجموعی طور پر مریضوں  کی تعداد 14579 ہوگئی ہے اور ہلاکتیں 759 تک پہنچ گئی ہیں۔ اسپین میں کورونا وائرس سے مزید 773 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد5138 ہوگئی ہے۔

فرانس میں 1995، ایران میں 2 ہزار 378، جاپان میں 49، فلپائن میں 54، عراق میں 40 اور بھارت میں 20 افراد اب تک کورونا وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں