فورٹ ورتھ ٹیکساس میں ڈکیتی کی واردات کے دوران گیس اشٹیشن کا مالک پاکستانی نژادامریکی قتل کردیا گیا
رپورٹ: راجہ زاہد اختر خانزادہ
ڈیلس : فورٹ ورتھ ٹیکساس کے شہر میں واقع گیس اسٹیشن پر ڈکیتی کی واردات کے دورانپاکستانی نژاد امریکی قتل، ملنے والی تفصیلات کے مطابق آج صبح فورٹ ورتھ میں آج جمعہکی صبح 4500 بلاک آف ایسٹ ایف ایم 1187 ساؤتھ فورٹ ورتھ میں واقع سپر بگ کاؤنٹی مارٹگیس اسٹیشن میں موجود ایوب علی کو ڈکیتی کی واردات کے دوران ہلاک کر دیا گیا اس سلسلےمیں فورٹ ورتھ پولیس کے شریف کا کہنا ہے کہ ملزم تویٹا سیانا نمبرپلیٹ جی پی بی 0449 میںسوار تھا اس نے اپنے چہرے پر سرجیکل ماسک پہنا ہوا تھا اور اس کے سر پر سفید ٹوپی تھیجبکہ اس نے اپنے ہاتھوں میں دستانے بھی پہنے ہوئے تھے پولیس شریف کا مزید کہنا ہے کے اسسلسلہ میں ملزم سے متعلق جس کسی کو بھی کوئی معلومات ہوں تو وہ نائن ون پر یا8178841213کال کرکے پولیس کو مدد فراہم کرسکتے ہیں جبکہ پولیس شرف نے ملزم کی ویڈیو بھیعوام سے شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم کا حلیہ کیسا ہے دوسری جانب جنگجیو کو جو معلومات حاصل ہوئی ہیں اس کے مطابق مقتول ایوب علی کا تعلق پاکستان کے شہرکراچی سے ہے مقتول ایوب علی کی عمر 60 سال سے زائد بتائی جاتی ہے جبکہ مرحوم ٹیکساس کےشہر یولس میں کئی دہائیوں سے مقیم تھے مرحوم نے سوگواران میں ایک بیوہ دو بیٹے اور ایک بیٹیسوگوار چھوڑے ہیں اس واقعے کےسبب اسماعیلی اور مقامی پاکستانی کیمونٹی میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے مرحوم کی لاش ابتک پولیس کی تحویل میں ہے، تاہم ان کو امریکہ میں واقعاسماعلیی کمیونٹی کے قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا جس اعلان لاش ملنے کے بعد ہی کیاجائیگا۔
مبینہ ملزم کی تصاویریں جوکہ پولیس نے جاری کی ہیں۔