لاہور: امریکا میں قرنطینہ کرنے والے شکیب الحسن کو بیٹی کی یاد ستانے لگی،
بنگلا دیشی آل راؤنڈر کا کہنا ہے کہ دوری بڑی تکلیف دہ لیکن اپنوں کی صحت و سلامتی کیلیے ایسا کرنا ضروری ہے۔ کورونا وائرس پھیلنے کے بعد مجھے حالات کی نزاکت کا اندازہ تھا، امریکا پہنچنے کے بعد سیدھا ایک ہوٹل گیا اور14 روز تک قرنطینہ کرنے کا فیصلہ کیا،میں نے اہلیہ کو فون پر اپنے فیصلے سے مطلع کردیا۔
شکیب کا کہنا تھا کہ بیٹی سے نہ مل پانا بڑا ہی تکلیف دہ ہے لیکن فیملی سمیت اپنوں کو محفوظ رکھنے کیلیے میرا الگ رہنا ضروری تھا،انھوں نے کہا کہ میری سب سے درخواست ہے کہ 14روز تک کسی کے گھر میں جانے یا بلانے سے گریز کریں، اس ضمن میں کی جانے والی غفلت کئی لوگوں کو خطرے میں ڈال سکتی ہے،ہمیں اپنا اور دوسروں کا خیال رکھتے ہوئے اس موذی وائرس کے پھیلاؤ کو روکنا ہوگا۔