سابق ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سیمی نے پاکستانی عوام کویوم پاکستان پرمبارکباد دی ہے۔
ڈیرن سیمی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی کے کوچ ہیں اور 5 ویں ایڈیشن کے دوران وہ ٹیم کے ساتھ پاکستان میں تھے۔
کورونا وائرس کے باعث پی ایس ایل ملتوی کردی گئی تھی جس کے بعد ڈیرین سیمی بھی اپنے ملک روانہ ہوگئے تھے اور وہاں جاکر آئسولیشن میں رہ رہے ہیں۔
یوم پاکستان کے موقع پر ڈیرین سیمی نے نہ صرف مبارکباد دی ہے بلکہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کا پیغام بھی دیا ہے۔
انہوں نے پنی ٹوئٹ میں کہا کہ میرے تمام پاکستانی بہن بھائیوں کو یوم پاکستان مبارک ہو، امید ہے سب کورونا وائرس سے بچنے کے لیے احتیاط کررہے ہوں گے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ خدا سب کا حامی و ناصر ہو، پاکستان زندہ باد۔
خیال رہے کہ ڈیرین سیمی کو پاکستان کرکٹ کی خدمات کے لیے اعزازی شہریت دی گئی ہے تاہم اس حوالے سے یوم پاکستان پر تقریب ہونا تھی جو کورونا وائرس کے باعث نہیں ہوسکی۔