نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئٹرس نے دنیا بھر میں جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے ایک بیان میں کہا کورونا وائرس کی وبا کا دنیا کو سامنا ہے، وقت آگیا ہے کہ جنگ و جدل کو چھوڑیں اور بیماری کا مقابلہ کریں گے جس سے ہماری دنیا گزر رہی ہے۔
انتونیو گوئٹرس نے کہا کہ دنیا بھر میں لڑائیاں بند کی جائیں، بنی نوع انسان کو امن کی اب کہیں زیادہ ضرورت ہے، کورونا وائرس کا غصہ جنگ کی حماقت کو بیان کر رہا ہے، کورونا وائرس قومیت یا نسل، گروہ یا عقیدہ نہیں دیکھتا، یہ بلا مبالغہ سب پر حملہ آور ہے۔
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کورونا وائرس کی لپیٹ میں آنے کے باوجود دنیا بھر میں مسلح تنازعات جاری ہیں، ان تنازعات کی سب سے کمزور سب سے بھاری قیمت ادا کر رہے ہیں، اسی لئے میں فوری جنگ بندی کا پھر مطالبہ کر رہا ہوں۔