زیادتی کیس کے سزا یافتہ مجرم ہاروی وینسٹن بھی کورونا میں مبتلا


ہالی ووڈ کے سابق پروڈیوسر اور جنسی زیادتی کیس کے سزا یافتہ مجرم ہاروی وینسٹن جیل میں  کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

68 سالہ ہاروی وینسٹن کو گزشتہ ماہ جنسی زیادتی کے جرم میں 23 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

نیویارک اسٹیٹ کوریکشنل آفیسر اور پولیس بینی ولینٹ ایسوسی ایشن کے صدر مائیکل پاورز کے مطابق سزا یافتہ مجرم ہاروی وینسٹن کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

مائیکل پاورز نے مجرمان پر تعینات افسران کے حوالے سے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ افسران کے پاس مناسب حفاظتی سامان موجود نہیں ہے، اسی ضمن میں متعدد عملے کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

خیال رہے کہ خطرناک کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتیں ساڑھے 14 ہزار تک پہنچ چکی ہیں جب کہ وائرس سے متاثرہ افرادکی تعداد 3 لاکھ سے زائد ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں