کورونا وائرس؛ آزر بائیجان گراں پری ریس ملتوی


کورونا وائرس کے باعث آزر بائیجان گراں پری ریس کو ملتوی کردیا گیا۔

گراں پری ریس کے منتظمین نے 7 جون کو باکو میں  ہونے والی ریس حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے ملتوی کردیا ہے، نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کسی وقت کیا جائے گا۔

دوسری جانب کینیڈین اور  فرانس گراں پری  بھی غیر یقینی  صورت  حال سے دوچار ہوچکی ہیں۔ کینیڈا میں 14 اور فرانس میں 28 جون کو فارمولا ون ریسز  شیڈول ہیں.اس سے پہلے کورونا وائرس کی وجہ سے مارچ اور اپریل  کی فارمولہ ون ریسز پہلے ہی ملتوی کی جا چکی ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں