ابو ظبی: شادی کے بندھن میں بندھنے والے اداکاراحد رضا میرکواپنی شادی ایک خواب لگنے لگی ہے۔
خوبرواداکارہ سجل علی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والے اداکاراحد رضا میر ان دنوں متحدہ عرب امارات میں ہی ہیں اوروہیں ضیا نورائی جزیرے پران کی شادی بھی ہوئی تھی۔
اداکارنے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرایک پوسٹ شیئرکی جس میں وہ اپنی اہلیہ سجل علی کے ساتھ ہیں اوردونوں ہی تصویرمیں انتہائی خوبصورت لگ رہے ہیں جب کہ تصویرکا منظر بھی نہایت دلکش ہے۔
اداکارنے لکھا کہ انہیں یہ سب بھی اب بھی ایک خواب لگ رہا ہے، شادی کے بندھن میں بندھنا غیر حقیقی محسوس ہورہا ہے۔
واضح رہے کہ دونوں اداکار کی شادی گزشتہ ہفتے ابو ظہبی میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ہوئی تھی۔