غیر ملکی سرمایہ کاروں نے ایک ارب 86 کروڑ ڈالرز کے حکومتی بانڈز فروخت کردیے


کراچی: غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے حکومتی بانڈز فروخت کردیے گئے۔

مرکزی بینک کے مطابق سرمایہ کاروں نے 18 مارچ کو 6 کروڑ ڈالر کے بانڈز فروخت کیے اور  یکم مارچ سے 18 مارچ تک ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کے بانڈز فروخت کیے گئے۔

اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ جولائی سے 18 مارچ تک ایک ارب 86 کروڑ ڈالر کے بانڈز فروخت کیے گئے جس کے بعد حکومتی بانڈز میں کُل سرمایہ کاری ایک ارب 34 کروڑ ڈالر رہ گئی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں