کورونا وائرس سے متعلق اداکارہ ماہرہ خان نے بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب اس مشکل وقت میں ساتھ ہیں۔
سوشل میڈیا پر اداکارہ کا کہنا ہے کہ ملک میں ایسے وقت میں جب بے چینی اور تشویش بڑھ رہی ہے، کچھ لوگ دیگر افراد سے زیادہ پریشان ہیں، ان حالات میں لوگ اپنا اور دوسروں کا بھی خیال رکھیں۔
اداکارہ نے لوگوں سے سوشل آئیسولیشن کی اپیل کی ہے اور کہا کہ کرونا وائرس کے پھیلاو سے خود کواور دوسروں کوبچائیں، ہاتھوں کودھوئیں۔
Reminder- please practise social isolation as much as possible. This is important. You can save the virus from spreading and save lives.
And wash your hands
Hoping and praying for the world to get better, inshAllah. #CoronavirusOutbreak #coronavirusinpakistan
اداکارہ نے موجودہ صورتحال سے متعلق اچھی امید ظاہر کی اور دعا بھی کی۔