کراچی: ٹیرف میں اضافہ، نیپرا نے کارخانوں کو دیا جانے والا ریلیف بھی واپس لے لیا۔
نیپرا کی جانب سے حال ہی میں بجلی کے ٹیرف میں تبدیلی کی گئی ہے جبکہ اس حوالے سے انڈسٹریل میٹر پر 3 روپے فی یونٹ کی سبسڈی فراہم کی جارہی تھی اسے اچانک ختم کردیا گیا ہے بلکہ گزشتہ 6 ماہ ادا کئے گئے بجلی کے بلوں پر ملنے والی سبسڈی بھی ختم کردی گئی اور نئے بجلی کے بلوں کے ساتھ گزشتہ 6 ماہ کے اندر جو یونٹ استعمال کئے گئے وہ واجبات نئے بلوں میں شامل کردیا ہے۔
گزشتہ روز اچانک سینکڑوں کارخانوں کو لاکھوں روپے بل روانہ کردئیے گئے ہیں جس کی وجہ سے چھوٹے کارخانوں اور کاٹیج انڈسٹری سے وابستہ کارخانوں کے لیے بل کی ادائیگی مشکل ہوگئی ہے اور کارخانوں کے مالکان نے کارخانے بند کرنے کی دھمکی دے دی ہے ۔