پاکستان اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بدترین مندی کا شکار


کراچی: ملک میں عالمی وبا کورونا کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تاریخ کی بدترین مندی دیکھی جارہی ہے۔

کورونا وائرس کے باعث کاروبار ی سرگرمیاں مشکلات کا شکار ہیں جس کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل کمی دیکھی جارہی ہے۔

بدھ کے روز 100 انڈیکس میں 1642 پوائنٹس کی کمی کے بعد آٹھ روز کے دوران پانچویں بار کاروبار 45 منٹ کے لیے روکا گیا۔

کاروبارکے آغاز پر 100انڈیکس 2081 پوائنٹس تک گر گیا جو ملکی تاریخ میں مارکیٹ کی بدترین مندی تھی۔

ماہرین نے مارکیٹ میں گراوٹ کی وجہ شرح سود میں ہونے والی معمولی کمی اور گورنر اسٹیٹ بینک کے اعلانات کو قرار دیدیا۔

پاکستان کے علاوہ عالمی اسٹاک ایکسچینج میں بھی منفی رجحان دیکھا جا رہا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں