پاکستانی ڈرامہ سریز * میرے پاس تم ہو * کی مرکزی کاسٹ کے ہمراہ امریکہ بھر میں سن گلو اور اے زی انٹرٹنٹمنٹ کی جانب سے کامیاب شوز،کمیونٹی کی بھرپور شرکت


پاکستانی ڈرامہ سریز * میرے پاس تم ہو * کی مرکزی کاسٹ کے ہمراہ امریکہ بھر میں سن گلو اور اے ازی انٹرٹنٹمنٹ کی جانب سے کامیاب شوز،کمیونٹی کی بھرپور شرکت

‎ٹیکساس (رپورٹ : راجہ زاہد اختر خانزادہ )
‎پاکستان سے نشر ہونے والی سپر ہٹ ٹی وی ڈرامہ سریز * میرے پاس تم ہو * جسکو اداکار ہدایتکار ہمایوں سعید نے تیار کیا تھا جسمیں انہوں نے بہترین اداکاری کے جوہر بھی دکھائے اور ٹی وی اور آن لائن ناظرین نے بے حد پسند کرتے ہوئے دنیا بھر میں دیکھے جانے کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ ڈالے

،اس ڈرامہ کے اداکاروں کو امریکہ میں مقیم کمیونٹی سے ملانے کیلئے سن گلو انٹرٹینٹمنٹ ، اے زی انٹرٹینمنٹ سمیت پاکستانی فلم کے سپر اسٹار اداکار سعود قاسمی، اظہر قاسمی، محمد عباس کی جانب سے اس پروجیکٹ کی مرکزی کاسٹ کے ساتھ امریکہ بھر میں شو ز کے اہتمام کیے گئے جس میں * اداکار وں ہمایوں سعید ، عدنان صدیقی اور حرا مانی * شامل تھے ہمراہ ۔انہوں امریکہ کی تین ریاستوں نیو جرسی ، ڈیلس اور ہیوسٹن میں کامیاب شوز کیئے ان شوز میں پاکستانی ڈراموں کے پرستاروں جسمیں نہ صرف پاکستانیوں بلکہ ہندوستان ، بنگلہ دیش ، نیپال ، متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، اس موقع پر عوام الناس نے ڈرامہ کے ستاروں کو اپنے درمیاں پاکر بے حد خوشی کا اظہار کیا، شو کے میزبان اداکار سعود کا کہنا تھا کہ میں اپنے پاکستان کے ستاروں کو بین الاقوامی سطح پر بہترین پذیرائی دلانے کی کوششیں کررہا ہوں اسلیئے ہی امریکہ بھر میں شوز کا اہتمام کیا گیا جوکہ انتہائی کامیاب رہے،

دیگر آرگنائزروں اظہر قاسمی محمد عباس۔ عظمہ عباس کا کہنا تھا کہ پاکستانی کلچر کو بینں القوامی سطح پر پرموٹ کرنے والے اداکاروں کی ہم ہمیشہ سے حونصلہ افزائی کررہے ہیں اور اس ڈرامہ نے تو ریکارڈتوڑ کامیابی حاصل کی ہے لہذا ہم پر فرض عائد ہوتا ہے کہ اپنے ستاروں کو امریکہ میں مقیم بین القوامی برادری سے متعرف کرایں اور بلمشافہ ملاقاتیں کرائیں، انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس اشو کے باوجود ہمارے ستاروں نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے بہت دلیری کامظاہر کرتے ہوئے امریکہ میں تمام شوز میں شرکت کرکے اپنا وعدہ وفا کیا ہے اور اسکے جواب میں کمیونٹی نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کرکے اپنے ستاروں کی بھرپور حونصلہ افزائی کی ہے جسپر وہ انکے شکرگذار ہیں، اس موقع پر اداکار ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے ڈرامہ کا اسکرپٹ دیکھا تو انکو اس بات کا اندازہ ہوچلا تھا کہ یہ ڈرامہ ہٹ جائیگا مگر جسطرح یہ سپر ہٹ گیا انکی انہیں امید نہیں تھی انہوں نے امریکہ میں تمام شوز سولڈ آوٹ گئے اور اپنے دورہ امریکہ کے آخر میں کمیونٹی کی بھرپور محبت کا ذکر کرتے ہوئےطکہا کہ ہم جہاں بھی گئے محبت ملی جسپر وہ یہاں تمام کمیو نٹی کے شکرگذار ہیں انہوں نے کہا کہ وہ خصوصی طور پر دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والی کمیونٹی کے افراد کے شکر گذار ہیں جنہوں نے انکے امریکہ میں منعقددہ شوز کو کامیاب بنایا جبکہ، سن گلو اور ای زی انٹرٹینٹمنٹ کی ٹیم کا بھی انہوں نے بھرپور مھمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔ دوسری جانب امریکہ میں امریکی کانگریس کے رکن لینس گوڈن، اور پاکستان کے قونصل جرنل ابرار ہاشمی کی جانب سے ڈرامہ کی کاسٹ کے اداکاروں اور آرگنائزوں کو پاکستانی کلچرل کے فروغ اور ڈرامہ میں بہترین پرفارمینس پر اداکار وں ہمایوں سعید ، عدنان صدیقی اور حرا مانی سمیت آرگنائزر پاکستانی ہیرو سپر اسٹار سعود قاسمی ۔ اظہر قاسمی، محمد عباس اور سن گلو اور اے ازی انٹرٹینٹمنٹ کو تہنیتی سرٹیفکٹ بھی دیئے گئے۔ جوکہ ڈیلس میں انکے شوز کے دوران پیش کیئے گئے ۔


اپنا تبصرہ لکھیں