سجل علی کے نام تبدیلی کے بعد انسٹاگرام پر5 ملین فالوورز


ابو ظہبی: پاکستان کی خوبرو اداکارہ سجل علی نے شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد اپنا نام تبدیل کیا جس کے فوری بعد انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 5 ملین ہوگئی۔

2 روزقبل متحدہ عرب امارات میں اداکارہ سجل علی اداکاراحد رضا میرکے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں جس کے بعد انہیں شوبز ستاروں اور مداحوں کی جانب سے انہیں مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

احد اورسجل کی شادی کی تقریب ابوظہبی کے خوبصورت ضیا نورائی جزیرے پرہوئی جس کی تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

شادی کے بعد اداکارہ نے جیسے ہی اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پرسجل علی کی جگہ ’سجل احد میر‘ تبدیل کیا توان کے فالوورز کی تعداد 5 ملین ہوگئی۔

سجل علی کے علاوہ پاکستان اداکاراؤں میں اداکارہ ماہرہ خان، ایمن خان، ماورا حسین اورعائزہ خان 5 ملین فالوورزکے ساتھ انسٹاگرام پرآگے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں