لاہور: جیکب آباد سے کراچی جانے والی سکھر ایکسپریس مال گاڑی سے ٹکرا گئی۔
یہ بھی پڑھیں
روہڑی کے قریب سکھرایکسپریس کی2بوگیاں پٹری سےاترگئیں
ترجمان ریلوے کے مطابق کراچی جانے والی سکھر ایکسپریس پالی جانی اسٹیشن پر صبح 4 بجکر 35 منٹ پرکھڑی مال گاڑی سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں مال گاڑی کی 3 کوچز ڈی ریل ہوگئیں تاہم حادثے میں مسافر ٹرین محفوظ رہی۔
ترجمان ریلوے نے بتایا کہ ڈی ریل منٹ کے فوری بعد ریلوے انتظامیہ نے امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا۔