کوئٹہ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے صبح 7 بج کر 6 منٹ پر محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز کوئٹہ کے جنوب مغرب میں 123 کلو میٹر کے فاصلے پر تھا جب کہ زیر زمین گہرائی 30کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے تاہم اب تک کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں موصول ہوئی ہے۔