ملتان سلطانز کے ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں اور آفیشلز کی کورونا اسکریننگ


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو میں اتوار کو اپنا آخری میچ کھیلنے کے لیے کراچی میں موجود ملتان سلطانز کی ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشل کی آج صبح نجی اسپتال میں کورونا وائرس اسکریننگکرائی گئی اور تمام کھلاڑیوں کو کلیئر قرار دیا گیا ہے۔

ملتان سلطانز ٹیم کے چار کھلاڑی اور چار آفیسرز کو سخت سیکورٹی میں نیشنل اسٹیڈیم کے قریب ہی واقع نجی اسپتال لایا گیا جہاں ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں اور ملتان سلطانز آفیشلز کی کورونا اسکریننگ کی گئی جس کے بعد کھلاڑی واپس ہوٹل روانہ ہو گئے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق کھلاڑی اور آفیشلز کورونا اسکریننگ میں کلیئر قرار دیئے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث پاکستان سپر لیگ کے میچز کا شیڈول بھی تبدیل کر دیا گیا ہے جب کہ پی سی بی نے فرنچائز میں شامل غیر ملکی کھلاڑیوں کو اپنے وطن جانے کی اجازت بھی دیدی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں