کورونا وائرس کے باعث آئی پی ایل بھی متاثر ہونے کا امکان


لاہور: کورونا وائرس کی وجہ سے آئی پی ایل بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے تاہم لیگ کے مستقبل کا فیصلہ 14 مارچ کو ہوگا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق اب تک بھارت میں 60 کورونا وائرس کے مریضوں کے ٹیسٹ پازیٹو آچکے ہیں جس کے بعد آئی پی ایل میں شریک  کرکٹرز کی آمد پر بھی سوالیہ نشان لگ گیاہے۔ بھارتی حکومت کی نئی میڈیکل ایڈوائزری کے مطابق نئے ویزے جاری کرنے کی پالیسی کو 15 اپریل تک انتہائی سخت کردیا گیا ہے، ایک تجویز خالی اسٹیڈیم میں میچز کرانے کی بھی زیرغور ہے۔

لیگ آفیشل کے نام کے بغیر یہ رپورٹ کیا گیا ہے کہ ویزہ گائیڈ لائن کے تحت غیر ملکی 15 اپریل تک بھارت نہیں آسکیں گے، ممبئی میں آئی پی ایل کی گورننگ کونسل کا اجلاس 14 مارچ کو طلب کیا گیاہے جس میں تمام فیصلے  ہوں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں