رونالڈینہو کی رہائی کیلیے کوشش جاری


اسونسیون: 

سابق برازیلین فٹبال اسٹار رونالڈینہو جعلی پاسپورٹ کے جرم میں بدستور پیراگوئے میں اپنے بھائی سمیت حراست میں ہیں جب کہ وکلا رہائی کیلیے سرتوڑ کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

سابق برازیلین فٹبال اسٹار رونالڈینہو اپنے بھائی کے ساتھ گذشتہ جمعے کو ایئرپورٹ پر ہی زیرحراست آ گئے تھے، وکلا کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ جلد سے جلد سماعت کی کوشش ہو رہی ہے،دونوں کی فوری ضمانت اور وطن واپسی کیلیے درخواست کریں گے۔

وکلا رونالڈینہو کی حراست کو غیر اخلاقی اور غیرقانونی قرار دے رہے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں