پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ارد گرد باہمت، طاقتور اور آزاد خواتین کی موجودگی پر اللہ کے شکر گزار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حمزہ علی عباسی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے جاری پیغام میں تین تصاویر پر مبنی ایک ’فوٹو کولاج‘ شیئر کیا ہے۔
Thankyou Allah for surrounding me with these powerful, skilled, accomplished & independent women so i can feel loved, secure and have the freedom to pursue my goals. Thankyou Allah for making me a proud son, a grateful brother & a thankful husband…#InternationalWomensDay
حمزہ علی عباسی نے ٹوئٹر پر یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اِن طاقتور، ہنرمند ، باہمت اور آزاد خواتین کو میری زندگی کا حصہ بنانے کے لیے اللّہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ حمزہ علی عباسی کی جانب سے شیئر کیے جانے والے اس ’فوٹو کولاج‘ میں اُن کی والدہ، بڑی بہن اور اہلیہ نیمل خاور عباسی کی تصویر ہے۔