ایشیا اوشیانا باکسنگ ، پاکستان کے تینوں کھلاڑیوں کو شکست


عمان: 

 ٹوکیو اولمپک گیمزکے لیے ایشیا اوشیانا سے اولمپک باکسنگ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں پاکستان کے تینوں باکسرز ہارگئے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق اردن کے شہرعمان میں منعقدہ کوالیفائنگ مقابلوں میں محمود الحسن کو 75کلوگرام میں  چینی باکسر نے مات دی، 52 کلو گرام میں سید محمد آصف انڈونیشیا کے باکسر سے ہارگئے جبکہ 69کلوگرام میں گل زیب کوچینی حریف نے زیر کرلیا۔

ان پری اولمپک باکسنگ مقابلوں میں مجموعی طورپرمینزکیٹیگری کے8 درجات میں41 باکسر جبکہ ویمن کیٹیگری کے 5 درجات میں 22باکسرز ٹوکیواولمپک کے لیے ٹکٹ حاصل کرپائیں گے۔

باکسرزکی ناکامی کے بعد اولمپک  میں رسائی کاآخری موقع 13سے 24 مئی کو فرانس کے شہر پیرس میں شیڈول ورلڈ اولمپک کوالیفائنگ باکسنگ ٹورنامنٹ ہے.

پاکستان نے آخری مرتبہ  2004کے ایتھنزاولمپک گیمزکے باکسنگ مقابلوں میں رسائی پائی تھی، اس میں5 قومی باکسرز شریک ہوئے تھے۔


اپنا تبصرہ لکھیں