کورونا وائرس سے بچنے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی انتہائی محتاط ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے کورونا وائرس کے معاملے پر امریکی حکام اور ائیرلائنز ایگزیکٹوز کے ساتھ اہم میٹنگ کی جس میں وائرس کی روک تھام سے متعلق اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
ائیرلائنز حکام نے صدر ٹرمپ کو جہازوں میں کلیننگ آپریشن سےمتعلق آگاہ کیا جب کہ اس دوران کورونا وائرس کے لیے وائٹ ہاؤس کے کوآرڈینیٹر نے بار بار ہاتھ دھونے اور چہرے کو ہاتھ نہ لگانے کی احتیاطی تدابیر بتائیں۔
کوآرڈینیٹر کی بریفنگ پر صدر ٹرمپ نے مذاقاً شکایت کی کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے احتیاط نے انہیں ان کے چہرے سے بھی دور کردیا ہے، انہوں نے کئی دنوں سے اپنے چہرے کو چھوا تک نہیں اور وہ اب اپنے چہرے کو یاد کررہے ہیں۔