لاہور میں ڈاکو جج سے نقدی اور موبائل چھین کر فرار


لاہور کے علاقے شادمان میں ڈاکو سابق ایڈیشنل سیشن جج سے لوٹ مار کر کے فرار ہو گئے۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ 2 ڈاکو سابق ایڈیشنل سیشن جج رانا محمد خان سے نقدی اور موبائل چھین کر فرار ہوئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں