لاہور:
کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے نوجوان وکٹ کیپربیٹسمین اعظم خان نے بابراعظم کواپنا فیورٹ بیٹسمین قرار دیتے ہوئے پاکستان کی نمائندگی کوہدف بنالیا۔پاکستان کی سب سے بڑی کرکٹ ویب سائٹ کرکٹ پاکستان ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے اعظم خان کہا کہ بابر اعظم میرے آئیڈیل ہیں، کوشش کرتاہوں کہ ان کی ہر اننگز کو باریک بینی سے دیکھوں اور جب وہ آؤٹ ہوجاتے ہیں تو ٹی وی آف کردیتا ہوں۔
اعظم خان نے واضح کیاکہ معین خان کا بیٹا ہونے کی وجہ سے لوگوں کی باتوں کی پرواہ نہیں ہوتی، جب بیٹنگ کرنے جاتا ہوں توصرف ذہن میں یہ ہی چیز ہوتی ہے کہ ملنے والے اس موقع سے پورا فائدہ اٹھاؤں اور سب کی توقعات پر پورا اتروں،اپنی فٹنس کو بہتر بنانے کے ساتھ وزن کم کرنے پر خصوصی فوکس کیاہے۔
انھوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں تمام شعبوں میں مہارت بہت اہمیت کی حامل ہوتی ہے، اس لیے کیپنگ کے ساتھ بطور بیٹسمین بھی خود کو منوانے کا عزم ہے تاکہ ٹیم کی فتوحات میں کرادر اداکرسکوں۔