اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی تین ارکان اسمبلی کی نااہلی کے لیے دائر درخواستیں خارج کردی گئیں۔
مسلم لیگ (ن) کی ایم این اے طاہرہ بخاری اور شائستہ پرویز نے پی ٹی آئی ارکان کنول شوذب، ملائیکہ بخاری اور تاشفین صفدر کی نااہلی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کی تھیں۔
لیگی رہنماؤں کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ کنول شوذب نے الیکشن کمیشن میں داخل کاغذات نامزدگی میں غلط بیان کی ہے جب کہ ملائیکہ بخاری اور تاشفین صفدر کی دہری شہریت پر نااہلی کی استدعا کی گئی تھی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے درخواستوں پر سماعت کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے لیگی ارکان کی درخواست کو خارج کردیا۔