ایشین کرکٹ کونسل کا 3 مارچ کو ہونے والا اجلاس ملتوی


دبئی: 

ایشین کرکٹ کونسل کا 3 مارچ کو ہونے والا اجلاس ملتوی ہوگیا اب اجلاس مارچ کے آخری ہفتے میں متوقع ہے۔

دبئی میں ایشیائی ممالک کے کرکٹ بورڈز کی میٹنگ منگل کو طے تھی، جس میں شرکت کے لیے پی سی بی چیئرمین احسان مانی دبئی پہنچ چکے تھے۔ اجلاس میں ایشیاکپ کی میزبانی سمیت اہم ایشوز پر مشاورت ہونی تھی۔

بنگلا دیش بورڈ کے صدر نظم الحسن جو اے سی سی کے بھی صدر ہیں، ان کی تجویز پر اجلاس موخر کیا گیاہے۔ مارچ کے آخر میں آئی سی سی کی میٹنگ شیڈول ہے، اس لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اے سی سی کا اجلاس بھی ان ہی دنوں رکھ لیا جائے۔ اجلاس کی تاریخ آگے بڑھانے کی ایک وجہ  کورونا وائرس سے بچنے کے لیے بیرون ملک سفر سے گریز بھی ہوسکتا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں