واشنگٹن؛ افغان امن معاہدے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ پائیدار امن معاہدے کے لئے افغانیوں کو اکھٹا ہونا ہوگا۔
ترجمان ؤاٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ افغانستان میں طویل ترین جنگ کا خاتمہ ہونے جارہا ہے، اپنے فوجیوں کو واپس گھر لائیں گے۔
امریکا اور طالبان کے درمیان افغان امن معاہدے پر امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برسوں جاری رہنے والی جنگ کو ختم کرنے جارہے ہیں۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امن کے لیے ٹرمپ وعدے پورے کر رہے ہیں، طالبان کے ساتھ معاہدہ افغان تنازعے کا خاتمہ کرے گا، معاہدے پر عمل در آمد کا جائزہ لیتے رہیں گے۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق افغانستان میں فوج کی تعداد میں کمی لارہے ہیں، افغانستان میں فوج کی کمی طالبان وعدوں کی پاسداری سے مشروط ہے، امریکا کو محفوظ بنانے کے لیے صدر ٹرمپ روزانہ کی بنیاد پر کام کررہے ہیں