رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ حکومت کرونا وائرس کا خوف پھیلا کر لوگوں کی توجہ مہنگائی سے ہٹانا چاہتی ہے۔
لاہور ہائیکورٹ بار میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماء رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چینی کی قیمت بڑھا کر اے ٹی ایم معافیاں نے اپنی جیبیں بھریں۔
انہوں نے کہا ہے کہ آٹا اور چینی چورو کا احتساب کیوں نہیں ہورہا ہے؟ احتساب صرف اپوزیشن کا ہی ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کرونا وائرس کا خوف پھیلا کر لوگوں کی توجہ مہنگائی سے ہٹانا چاہتی ہے۔ حکومت وائرس کے متعلق اقدامات کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے۔ وزراء فوٹوں سیشن کے لیے افغان باڈر پر پہنچے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ نیب کا قانون کالا قانون ہے۔ آٹا اور چینی چورو کا احتساب کیوں نہیں ہورہا ہے؟ اے ٹی ایم کے خلاف کارروائی کیوں نہیں ہو رہی ہے؟ احتساب صرف اپوزیشن کا ہی ہو رہا ہے۔