پی ایس ایل میچز سے قومی ٹیم کی کارکردگی میں بہتری آئیگی، عماد وسیم


ملتان: 

کپتان کراچی کنگز عماد وسیم کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے میچز سے قومی ٹیم کی کارکردگی میں بہتری آئیگی۔

ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا تھا کہ ملتان میں ٹی 20 کھیل چکا ہوں، ملتان کا کراؤڈ بہت پر جوش ہوتا ہے جب کہ ڈے ٹائم میں وکٹ مختلف ہوگی اور امید ہے کل ہائی اسکور گیم ہوگا۔

عماد وسیم نے کہا کہ ملتان کی ٹیم بہت اچھی ہے لیکن کوئی بھی ٹیم فیورٹ نہیں، کونسی ٹیم گراؤنڈ میں اتارنی ہے وکٹ دیکھ کر فیصلہ کریں گے، کراچی کنگز کو شائقین کی پوری سپورٹ حاصل ہے، پہلے میچ کی طرح 200 اسکور کرنے کی کوشش کریں گے۔

کراچی کنگز کے کپتان نے کہا کہ پی ایس ایل میچز سے قومی ٹیم کی کارکردگی میں بہتری آئیگی، عامر یامین باصلاحیت کھلاڑی ہیں وہ جلد قومی ٹیم میں دوبارہ جگہ بنائیں گے، ہماری ٹیم میں پروفیشنل کھلاڑی ہیں پریشر نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں