اسلام آباد: سابق جنوبی افریقی کرکٹر جونٹی رہوڈز موٹر سائیکل پر اسلام آباد کی سیر کو نکل پڑے۔
سابق جنوبی افریقی کرکٹر ہیوی بائیک پر فیصل مسجد اور اطراف کا دورہ کرنے کے بعد مری روڈ کی جانب روانہ ہوئے، ساتھ موجود دیگر موٹر سائیکل سواروں کو اپنے تاثرات سے بھی آگاہ کرتے رہے۔
بعد ازاں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ بطور کھلاڑی مختلف ملکوں کا دورہ کرتے ہوئے زیادہ تر اِیئر پورٹ، ہوٹل اور اسٹیڈیم تک محدود رہتے تھے اور سیر کا زیادہ موقع نہیں ملتا تھا لیکن اب بطور کوچ اور کمنٹیٹر پوری کوشش کرتا ہوں کہ ان ملکوں کے مختلف مقامات کو دیکھنے کے مواقع کا بھرپور فائدہ اٹھائوں۔