مجھے زبردستی برہنہ فوٹوشوٹ کروانے پر مجبورکیاگیا،کیٹ موس


گیمزآف تھرونزکی مرکزی اداکارہ ایمیلیا کلارک کے بعدہالی وڈ کی ایک اورماڈل نےبھی زبردستی  برہنہ فوٹو شوٹ کروانےکا  انکشاف کیاہے ۔

برطانوی اخبارکےمطا بق 44   سالہ معروف ماڈل کیٹ موس نےانکشاف کیاہےکہ ”میں اس وقت صرف 15سال کی تھی جب مجھے مجبورکردیا گیا کہ میں کپڑے اتاروں اوربرہنہ حالت میں فوٹوشوٹ کرواؤں ۔ اپنے کیریئر میں میرےساتھ جوکچھ ہوا، میں کبھی نہیں چاہوں گی کہ میری بیٹی کے ساتھ وہ کچھ ہو۔“

کیٹ موس کامزیدکہناتھاکہ”اس وقت بھی میں نےاس عمل کوقطعاًپسندنہیں کیاتھا،تاہم میں اس وقت نوجوان تھی اوراپنانام بنانےکےلیے سخت جدوجہدکررہی تھی۔

کیٹ موس

مجھ پرشدید دباؤتھا،مجھےکسی بھی طرح کام چاہئیےتھا، چنانچہ اسی دباؤکی وجہ سے میں اتنی کم عمری میں برہنہ فوٹوشوٹ کروانے پر مجبورہوئی۔

ماڈل کا مزیدکہناتھاکہ میں نےخاتون فوٹوگرافرسےیہ تصاویربنوائی تھیں۔ وہ ہمیشہ چاہتی تھی کہ میں برہنہ ہوکرہی تصاویربنواؤں ۔

کیٹ موس

واضح رہےکہ گزشتہ سال امریکاکی شہرۂ آفاق ڈرامہ سیریز’’ گیم آف تھرونز ‘‘میں مرکزی کردارنبھانےوالی اداکارہ ایمیلیا کلارک نے انکشاف کیاتھا کہ سیریزمیں انہیں برہنہ مناظرشوٹ  کرنےپرمجبورکیاگیاتھا ۔

اداکارہ کامزیدکہناتھاکہ اس حوالےسےمیں سیٹ پرموجودلوگوں سےلڑتی تھی کہ مجھے کیمرےمیں برہنہ نہیں دیکھایاجائےگاجس پرمجھےکہا گیاکہ ایسا کرکے میں گیم آف تھرونزکےمداحوں کو مایوس  کردوں گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں