بالی ووڈ اداکار ہ سنی لیون نے صارفین کو اپنے ساتھ ملاقات کی پیشکش کرتےہوئے انوکھی فرمائش کرڈالی ۔
تفصیلات کے مطابق ہالی ووڈ کی اداکارہ سنی لیون نے سوشل میڈیا پر اپنے ساتھ ملاقات کی دعوت دیتے ہوئے صارفین سے ان کی وہ کہانیاں شیئر کرنے پر اصرار کیا ہے جو انہوں نے ابھی تک کسی کو نہیں سنائیں ۔
سوشل میڈیا پراپنے ایک ٹوئٹ میں سنی لیون نے سوشل میڈیا صار فین سے کہا ہے کہ ”اس سے پہلے کہ میں تم کو اپنی کہانی سناؤں میں تم کو سننا چاہتی ہوں،تم ایسی کہانی جو تمہاری زندگی کو بیان کرتی ہو شیئر کرکے مجھ سے ملنے کا موقع حاصل کر سکتے ہو“
سنی لیون نے اپنے ٹوئٹ میں سوشل میڈیا صارفین کو ان ذاتی کہانیاں شیئر کرنے کیلئے ایڈریس بھی دیا ہے ۔ سنی لیون کے ٹوئٹ پر جہاں بہت سے صارفین نے جہاں سنی کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے وہیں بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے سنی لیون کو آڑے ہاتھوں بھی لیا ہے ۔