پاکستان کے ہر دل عزیز معروف گلوکار علی ظفر کی ایک اور ویڈیو منظرِ عام پر آگئی۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر علی ظفر نے ایک ویڈیو پوسٹ کی جو پی ایس ایل کے گانے کے حوالے سے ہیں۔
ٹوئٹر پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں علی ظفر نے تمام اُن لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے اُنہیں ای میلز کی ہیں۔
Kya dance kerte hain aap log. Ye bhee bhaijo. bhaeehazirhai@gmail.com #bhaeehazirhai
علی ظفر کی پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں دیکھ جاسکتا ہے وہ کہہ رہے ہیں کہ آپ لوگوں کے ڈانس کی بہت ساری ویڈیوز موصول ہوئیں، ایسا کریں کہ اب آپ لوگ یونیورسٹیز ،کالجز اور اسکول میں گروپ کی صورت یہی اسٹیپ کر کے اچھے کیمرے سے ویڈیو ریکارڈ کر کے بھیجیں۔
علی ظفر نے پی ایس ایل سانگ کے لیے مداحوں سے مدد مانگ لی
علی ظفر نے بتایا کہ میں بھی کل ویڈیو ریکارڈ کرنے کے لیے اپنے کالج جارہا ہوں۔
یاد رہے گزشتہ روز گلوکار نے ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے تمام لوگوں سے درخواست کی تھی کے گانا تیار ہے لیکن اس گانے کی ویڈیو آپ لوگوں کی مدد سے بنے گی۔
واضح رہے پی ایس ایل 5 کا گانا علی ظفر نے مداحوں کے اسرار اور گلوکار علی عظمت کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کے بعد بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔