مزار قائد پر بے ہودہ ویڈیو بنانے والی لڑکی فیصل مسجد بھی پہنچ گئی


مزار قائد پر نازیبا ویڈیو بنانے والی نامعلوم لڑکی کی ایک اور ویڈیو سامنےآئی ہے جس میں وہ فیصل مسجد پر رقص کرکے مسجد کا تقدس پامال کرنے کی مسموم کوشش کررہی ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نقاب پہنے یہ نا معلوم لڑکی فیصل مسجد کے سامنے رقص کررہی ہے ، اس ویڈیو میں لڑکی نے گلابی رنگ کے کپڑے پہن رکھے ہیں۔

اس سے قبل اسی لڑکی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ مزار قائد کے سامنے رقص کررہی تھی۔ اس ویڈیو میں اس لڑکی نےسفید رنگ کا باریک لباس زیب تن کررکھا تھا۔

Atta ur Rehman Khan@BaZabaanEAtta

مزار قائد کے بعد فیصل مسجد کا تقدس پامال کرنے کی نازیبا کوشش

Embedded video

See Atta ur Rehman Khan’s other Tweets

مزار قائد پر رقص کی ویڈیو وائرل ہونے اور سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید کے بعد مزار کی انتظامیہ نے لڑکی کے رقص کی وائرل ویڈیو سوشل میڈیا سے ہٹانے کے لیے ایف آئی اے سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔

سوشل میڈیا پر سفید لباس میں ملبوس نقاب پوش لڑکی کی ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ وہ مزار قائد کے احاطے میں ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہی ہے اور رقص کر رہی ہے۔ عکس بند کی جانے والی ویڈیوزمیں مختلف گانے بھی سنائی دے رہے ہیں، مذکورہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شہریوں کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

مزار قائد سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مذکورہ واقعے کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر موجود مواد کو ہٹانے اور اس معاملے کی تحقیقات کے لیے مزار قائد انتظامیہ نے ایف آئی اے سے درخواست کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں