’مودی اسلحے کے انبار خریدکر بھی عمران خان کی کامیاب سفارتکاری کےسامنے بے بس ہے‘


اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اسلحےکے انبار خرید کر بھی عمران خان کی کامیاب سفارتکاری کے سامنے بے بس ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ٹرمپ کابیان  ثبوت ہے کہ کشمیر مسلمہ عالمی تنازع ہے، کشمیریوں پرظلم نے عالمی ضمیر جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے، خون ناحق پر پوری دنیا کا آواز بلند کرنا خوش آئند ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ کا یہ بیان پاکستان کو دہشتگردی سےجوڑنےکی بھارتی کوشش پرکاری ضرب ہے اور مودی کا انتہاپسند متعصبانہ نظریہ عمران خان کی امن کی سوچ سے شکست کھا چکا ہے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ہندوستان ’ہندتوستان‘ میں تبدیل ہوچکا ہے، ٹرمپ کی موجودگی میں مسلمانوں کا قتل عام بھارت کی فسطائی سوچ کا عکاس ہے، عالمی برادری قراردادوں ،کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق قانونی حق دلوائے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مودی اسلحےکے انبار خرید کر بھی عمران خان کی کامیاب سفارتکاری کے سامنے بے بس ہے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کا پرامن، معاشرے کا تاثر ابھر رہا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں