راجہ پرویز نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت بریت کی درخواست دائر کردی


اسلام آباد: سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے ای او بی آئی اسکینڈل میں نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت بریت کی درخواست دائر کردی۔

احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر 8 ملزمان نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت بریت کی درخواستیں دائر کیں۔

درخواستیں دائر کرنے والوں میں راجہ فیض الحسن، محمد حنیف، معراج ناظم الدین، شفیق الرحمن، جاوید اقبال اور دیگر شامل ہیں۔

درخواست میں راجہ پرویز اشرف نے مؤقف اختیار کیا کہ پانچ سال گزر گئے نیب شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا، عدالت نئے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت باعزت بری کرے۔

بعدازاں عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے20 مارچ تک جواب طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ راجہ پرویز اشرف پر غیرقانونی تعیناتیوں اور اختیارات کے غلط استعمال کاالزام ہے۔

 راجہ پرویز اشرف پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں وزیراعظم تھے جنہیں یوسف رضا گیلانی کی سبکدوشی کے بعد وزیراعظم بنایا گیا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں