مشرقی چین:
اس جھاڑی کا رکاز ایک پتھر پر نقش تھا جو کسی لگ بھگ ایک ارب سال قدیم ہے اور کسی بھی سبزے کی سب سے پرانی مثال بھی ہے۔ ورجینیا ٹیک سے تعلق رکھنے والے سائنسداں پروفیسر چنگ تانگ نے بتایا کہ اس فوسل پر نظر پڑتے ہی ہم بہت حیران ہوئے اور اسے انتہائی اہم قرار دیا گیا۔
یہ آثار نین فین فارمیشن سے ملا ہے اور بہت اچھی طرح محفوظ ہے جو ایک قدیم پودا ہے اور اسے Proterocladus antiquus کا نام دیا گیا ہے۔ یہ اتھلے سمندروں کی چٹانوں سے چمٹا رہتا ہے اور حالات خراب ہونے پر رک جاتا ہے جبکہ موافق ماحول ملنے پر دوبارہ اس کے خلیات کھل جاتے ہیں اور اپنی افزائش شروع کردیتے ہیں۔
تین ملی میٹر لمبے اس رکاز کی لمبائی صرف 3 ملی میٹر ہے اور آج کی سبز جھاڑی (ویڈ) سے ملتا جلتا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ سبز سی ویڈ ابتدائی طور پر سمندروں میں اگنا شروع ہوئی تھی اور اسی سے پودے اور شجر پھوٹنے لگے۔ اس کے بعد 45 کروڑ سال پہلے پودے زمین پر قبضہ جمانے لگے اور خیال ہے کہ آج کا تمام تر سبزہ اسی جھاڑی سے نمودار ہوا ہے۔
لیکن اب اس دریافت سے انکشاف ہوا ہے کہ زمین پر پھیلنے سے بھی بہت پہلے 2.3 ارب سال پہلے اولین پودے سامنے آچکے تھے۔ ان کا رنگ سبز تھا اور ضیائی تالیف (فوٹو سنتھے سز) کا عمل شروع ہوگیا تھا۔ اس کے بعد اولین سائنو بیکٹیریا نے پودوں سے آکسیجن کا اخراج یقینی بنایا اور اس فضا میں آکسیجن شامل ہوئی جو آج تک موجود ہے۔