علی ظفر کی پی ایس ایل کے نئے گانے کیلئے مداحوں سے ویڈیو بنانے کی دعوت


کراچی: 

علی ظفر نے مداحوں کو پی ایس ایل کے لیے بنائے گانے پر وڈیو بناکر بھیجنے کی دعوت دے دی ہے۔

عوام کی جانب سے پاکستان سپر لیگ سیزن5 کے آفیشل نغمے’’تیارہو‘‘ کی ناپسندیدگی اور عوام کے پرزور اصرار کے بعد علی ظفر نے خود گانا بنانے کا فیصلہ کیا جس کے بعد علی ظفر نے سوشل میڈیا پر گانے کے دوٹیزر جاری کیے جنہیں عوام کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا۔

گزشتہ روز علی ظفر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو کے ذریعے بتایا کہ انہوں نے پی ایس ایل 5 کا نیا گانا تیار کرلیاہے لیکن ویڈیو میں نہیں بناؤں گا بلکہ آپ لوگ یعنی کرکٹ شائقین بناکر بھیجیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: علی عظمت میرے سینئر ہیں اور میں ہمیشہ ان کی عزت کروں گا، علی ظفر

علی ظفر نے پیغام میں لکھا آپ سب کو ویڈیو میں میرے ساتھ ڈانس کرنے کا موقع مل سکتا ہے بس آپ کو میری طرح ڈانس کی ویڈیو بناکر مجھے بھیجنی ہے ویڈیو میں علی ظفر نے ڈانس اسٹیپس بھی کرکے دکھائے۔ علی ظفر نے مزید لکھا آئیں مل کر کام کریں۔

یہ بھی پڑھیں: ’’بھائی آرہا ہے‘‘ علی ظفر نے مداحوں کی خواہش پوری کردی

واضح رہے کہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے علی ظفر کے گانے کا بے چینی سے انتظار کیا جارہا ہے جب کہ بعض صارفین کا کہنا ہے کہ علی ظفر کا گانا علی عظمت کے علی ظفر پر لگائے جانے والے الزامات کا بہترین جواب ہوگا۔


اپنا تبصرہ لکھیں