’جراسک پارک‘ کے فلم ساز کی بیٹی کا ’پورن‘ اداکاری کا فیصلہ


ہولی وڈ کے معروف فلم ساز اور دنیا کے امیر ترین افراد میں شمار ہونے والے شخص 74 سالہ اسٹیون اسپیل برگ کی جواں سالہ بیٹی نے ہولی وڈ کے بجائے ’پورن انڈسٹری‘ سے کیریئر شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

اسٹیون اسپیل برگ کو ہولی وڈ میں نئے ٹرینڈز متعارف کرانے کے حوالے سے بھی جانا جاتا ہے اور انہوں نے درجنوں معروف فلمیں بنائیں۔

اسٹیون اسپیل برگ نے ’جراسک پارک، کلوز انکاؤنٹر آف دی تھرڈ کائنڈ، جاز، ریڈرز آف دی لاسٹ ایرک، دی کلر پرپل، امپائر آف دی سن، دی پوسٹ، برج آف اسپائس، میونخ، لنکوسن اور اسکیپسٹ‘ سمیت درجنوں کامیاب فلمیں بنائیں۔

اسٹیون اسپیل برگ نے 1970 کے بعد ہولی وڈ میں کام کا آغاز کیا اور انہیں 1980 سے 1990 کے دوران جدید ہولی وڈ کے بانی کے نام سے جانا جاتا تھا۔

اسٹیون اسپیل برگ نے نہ صرف فلموں کی ہدایت کاری کی بلکہ انہوں نے بطور پروڈیوسر بھی کئی فلمیں بنائیں۔

مکائلا کیپشا پول ڈانسر کا لائسنس بھی لیں گی—فوٹو: دی سن
مکائلا کیپشا پول ڈانسر کا لائسنس بھی لیں گی—فوٹو: دی سن

74 سالہ فلم ساز کا شمار امریکا کے ارب پتی افراد میں بھی ہوتا ہے اور ان کی مجموعی دولت تقریباً 4 ارب ڈالر کے قریب ہے۔

انہوں نے 2 شادیاں کیں اور ان کے 8 بچے ہیں جن میں سے نصف بچے انہوں نے گود لیے تھے۔

فلم ساز کی جانب سے گود لیے گئے بچوں میں سب سے بڑی بیٹی 43 سالہ اداکارہ جیسیکا کیپشا ہیں جب کہ ان کے دیگر بچوں کی عمریں بھی 23 سال سے زائد ہیں۔

فلم ساز کی 23 سالہ بیٹی مکائلا کیپشا نے بڑی بہن کی طرح ہولی وڈ فلموں کے بجائے پورن انڈسٹری میں اپنے جوہر دکھانے کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا۔

شوبز ویب سائٹ ’پیج سکس‘ نے اپنی رپورٹ میں ’نیویارک پوسٹ‘ اور ’دی سن‘ کی خبروں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اسٹیون اسپیل برگ کی 23 سالہ بیٹی مکائلا کیپشا نے ’پورن فلموں‘ میں اداکاری کرنے کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا۔

رپورٹ کے مطابق 23 سالہ مکائلا نے پورن فلموں میں اداکاری کا آغاز کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اپنی زندگی کی تلخ یادیں بھی شیئر کیں اور بتایا کہ وہ کم عمری میں کئی سال تک جنسی استحصال کا نشانہ بنتی رہی۔

مکائلا کیپشا کے مطابق دوران تعلیم انہیں متعدد افراد نے جنسی استحصال کا نشانہ بنایا اور انہیں نشانہ بنانے والے ان کے خاندان یا دوستوں کے اہل خانہ نہیں تھے۔

مکائلا کے تعلقات خود سے دگنی عمر کے شخص کے ساتھ ہیں—فوٹو: پیج سکس
مکائلا کے تعلقات خود سے دگنی عمر کے شخص کے ساتھ ہیں—فوٹو: پیج سکس

ان کا کہنا تھا کہ کم عمری میں ہی جنسی استحصال کا نشانہ بنائے جانے کی وجہ سے وہ ڈپریشن کا شکار ہوگئیں اور اس سے بچنے کے لیے انہوں نے شراب نوشی شروع کردی مگر معاملہ مزید بگڑ گیا۔

انہوں نے ماضی کو بھلا کر آگے بڑھنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ’پورن فلموں‘ میں اداکاری کرنے کی تیاری کرلی ہے اور جلد ہی ان کی ویڈیوز ریلیز ہوں گی۔

انہوں نے عندیہ دیا کہ وہ ہر کسی کے ساتھ فحش ویڈیوز نہیں بناسکیں گی اس لیے وہ اپنے 50 سالہ منگیتر کے ساتھ فحش فلموں میں اداکاری کرتی دکھائی دیں گی۔

مکائلا نے بتایا کہ انہوں نے معروف ویب سائٹ پر اپنا اکاؤنٹ بنالیا ہے اور جلد ہی اس پر وہ ویڈیوز اپ لوڈ کرنا شروع کردیں گی۔

مکائلا اسٹیون اسپیل برگ کی گود لی بیٹی ہے—فوٹو: وائر امیج
مکائلا اسٹیون اسپیل برگ کی گود لی بیٹی ہے—فوٹو: وائر امیج

پیج سکس کے مطابق مکائلا کیپشا نے فحش ویڈیوز بنانے سے قبل ہی ایک اور آن لائن تصاویر فروخت کرنے والی ویب سائٹ پر اپنا اکاؤنٹ بنا کر وہاں پر اپنی عریاں تصاویر کی فروخت شروع کردی ہے۔

مکائلا کیپشا کا کہنا تھا کہ ان کے والدین کو ان کے نئے کیریئر پر کوئی اعتراض نہیں اور انہوں نے انہیں اپنی پسند کے مطابق فیصلے کرنے کی آزادی دے رکھی ہے۔

تاہم پیج سکس نے ذرائع سے بتایا کہ 23 سالہ بیٹی کی جانب سے پورن فلموں میں اداکاری کے اعلان کے بعد اسٹیون اسپیل برگ نالاں ہیں اور انہیں شرمندگی کا بھی سامنا ہے۔

اسٹیون اسپیل برگ کے قریبی افراد نے بتایا کہ اگرچہ فلم ساز نے میڈیا میں بیٹی کے فیصلے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی تاہم وہ بیٹی کی جانب سے پورن انڈسٹری میں کام کرنے پر نالاں ہیں۔

مکائلا کیپشا نے جلد ہی ویڈیوز ریلیز کرنے کا اعلان بھی کیا—فوٹو: دی سن

اپنا تبصرہ لکھیں